چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںلندن میں پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ کو ایک 15 سالہ...

لندن میں پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ کو ایک 15 سالہ نوجوان کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کے مقدمے کی سماعت کا سامنا

لندن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان نے چرس پینے اور ویسکی پینے کے بعد نیند میں ایک شخص کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ـ

برطانوی ویک فیلڈ ساؤتھ ورک کراؤن کورٹ میں پاکستانی نژاد برطانوی پارلیمنٹرین ملزم عمران احمد خان نے جنوری 2008 میں ایک 15 سالہ نوجوان کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر مقدمہ چل سامنا کر رہا ہے ـ

میڈیا زرائع کے مطابق پاکستانی ملزم نے اسٹافورڈ شائر کے ایک گھر میں ایک 15 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی ـ

پاکستانی نژاد برطانوی پارلیمنٹرین ملزم عمران احمد کے خلاف ایک اور گواہ نے الزام لگایا کہ ایم پی نے 2010 میں پاکستان کے ایک گیسٹ ہاؤس میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے ـ

استغاثہ نے کہا کہ وہ رکن پارلیمنٹ پر الزامات کی سماعت کے بعد سامنے آیا۔

مبینہ متاثرہ نے کہا کہ اس نے واقعے کی اطلاع برطانوی ہائی کمیشن اور دفتر خارجہ کو دی تھی لیکن وہ پاکستان میں پولیس کے پاس نہیں جانا چاہتا تھا کیونکہ پاکستانی نژاد برطانوی رکن اسمبلی عمران احمد خان کے پاکستانی فوج اور حکومت میں اچھے روابط ہیں ـ

ججوں کو بتایا گیا کہ عمران احمد خان نومبر 2010 میں مبینہ واقعے کے وقت دفتر خارجہ کے فنڈز سے چلنے والے پروجیکٹ پر کام کر رہے تھے۔

متاثرہ شخص نے جو اس وقت اپنی 20 کی دہائی کے اوائل میں تھا کہ کہا عمران احمد خان نے اسے نیند کی گولی دی جب وہ پشاور شہر کے ایک گیسٹ ہاؤس کے ایک کمرے میں رہائشی پزیر تھے ـ

گواہ نے مزید کہا کہ وہ بعد میں بیدار ہوا اور دیکھا کہ عمران احمد خان ان پر جنسی عمل کر رہے ہیں،

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اسے دھکیل دیا اور اسے اس حرکت سے باز رہنے کو کہا ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز