شنبه, اکتوبر 19, 2024
Homeخبریںلوئراورکزئی میں دھماکا، 30 افراد جاں بحق, 40 زخمی

لوئراورکزئی میں دھماکا، 30 افراد جاں بحق, 40 زخمی

پشاور (ہمگام نیوز ڈیسک) مقامی انتظامیہ کے مطابق لوئر اورکزئی کے علاقے کلایا بازار میں مقامی مدرسے کے گیٹ کے سامنے زور دار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی ۔اس دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ 40 افراد زخمی ہیں۔دھماکے سے کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئےزخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی گئی، جنہیں طبی امداد کے لیے کوہاٹ اور پشاور کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔مقامی انتظامیہ کے مطابق دھماکہ پلانٹڈ بم تھا اور بارودی مواد کو ایک موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں 8 کلوگرام کے قریب دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔دھماکے کے بعد سرکاری اہلکاروں نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔تاہم کسی گرفتاری وغیرہ کا معلوم نہ ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز