Homeخبریںلکی مروت: پولیس کا مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ، اسسٹینٹ سب انسپکٹر...

لکی مروت: پولیس کا مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ، اسسٹینٹ سب انسپکٹر سمیت دو حملہ آور ہلاک

لکی مروت(ہمگام نیوز) پولیس اور مسلح افراد کے درمیان پشاور کراچی انڈس ہائی وے پر جھڑپ میں اسسٹینٹ سب انسپکٹر محمد شاہ خان مسلح افراد کے ہاتھوں ہلاک جبکہ پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے 2حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت میں پشاور کراچی انڈس ہائی وے پر مبینہ مسلح افراد کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے پروبیشنل اسسٹینٹ سب انسپکٹر محمد شاہ خان ہلاک جبکہ ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل انوار اللہ زخمی ہوگئے،

پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور بھی ہلاک ہوئے۔ آیس ایچ او نوید نواز کے مطابق ہلاک مسلح افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوئی ہے، دونوں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے تھانہ ڈاڈیوالہ کی پولیس موبائل پر حملہ کیا جن کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

Exit mobile version