یکشنبه, اپریل 20, 2025
Homeخبریںلہڑی،بختیارآباد،کاہان بمبور میں قابض پاکستانی فوج کا آپریشن

لہڑی،بختیارآباد،کاہان بمبور میں قابض پاکستانی فوج کا آپریشن

سبی (ہمگام نیوز ) نماہندہ ھمگام کے اطلاعات کے مطابق بختیارآباد /لہڑی میں قابض آج پاکستانی فوج نے آپریشن کیا۔جہاں انھوں نے لہڑی میں عام سویلین بلوچ آبادی کے گھروں اور جھگیوں کو جلا کر خاکستر کیا ۔قابض پاکستانی فوج نے 16 افراد کو جبری گرفتار کیا ۔بعد میں ان گرفتار میں سے7 افراد کو چھوڑ کر 9 افراد کو اپنے ساتھ جبری طور اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔جن کے پورے خاندان ایک بڑی ازیت سے گزر رہے ہیں۔ ان کے پورے خاندان کو شدید زہنی کرب میں مبتلا کیا گیا۔قابض فوج لہڑی سے پیدل گشت کرکے سور وڈھ کی طرف جاتے ہوئے راستے میں چلتے راہ گیروں کو گرفتار کیا ۔خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔آج شام 7 بجے تک قابض فوج بڑی تعداد میں کاہان کے مضافات بمبور ککر کمب میں پانی کے چشموں پر فوج کی موجودگی کی اطلاعات ہے۔ یہ بھی اطلاعات آرہی ہے کہ قابض فوج کے ہیلی کاپٹر فضائی آپریشن کیلئے سبی پہنچ گئے ہے۔جو کہ ایک بار پھر بلوچ نسل کشی کے سلسلے کے جاری رکھنے کے عذائم کو ظاہر کرتا یے۔انسانی حقوق کے تنظیمیں قابض پاکستانی فوج کی اس بربریت کا فوری نوٹس لے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز