سبی ( ہمگام نیوز) ضلع سبی کی تحصیل لہڑی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ باپ بیٹا ہلاک ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ضلع سبی کی تحصیل لہڑی میں نامعلوم افراد نے گوٹھ عبدالغفور میں بارودی سرنگ نصب کی ہوئی تھی باپ بیٹا جو موٹر سائیکل پر سوار تھے ان کی موٹر سائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے زور دار دھماکہ ہوا جس سے باپ بہرام خان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا بیٹا محمد صدیق شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طورپر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا ۔