یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںلیاری کے لاپتہ زاہد بلوچ کی بازیابی کے لیے پریس کلب کے...

لیاری کے لاپتہ زاہد بلوچ کی بازیابی کے لیے پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ قائم

کراچی (ہمگام نیوز) کراچی کے علاقے لیاری سے لاپتہ ہونے والے نوجوان زاہد بلوچ کی بازیابی کے لیے اس کے اہل خانہ نے منگل کے روز کراچی پریس کلب کے باہر ٹوکن بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کر دیا۔

زاہد بلوچ کے لواحقین کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ کئی دنوں سے اس کی تلاش میں سرگرداں ہیں، مگر ابھی تک کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ زاہد کا تعلق کلری لیاری سے ہے اور وہ ایک محنت کش گھرانے سے تعلق رکھتا ہے۔

کیمپ میں زاہد کے والد عبدالحمید بھی موجود تھے، جو شدید علیل ہیں اور طبعیت کی خرابی کے باعث زیادہ دیر بیٹھنے سے قاصر ہیں، تاہم اس کے باوجود وہ انصاف کی امید لیے احتجاجی کیمپ میں شریک ہوئے۔

اہل خانہ نے حکومت، عدلیہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور شہری سماج کے تمام طبقات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زاہد بلوچ کی فوری اور باحفاظت بازیابی کے لیے آواز بلند کریں اور متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں۔

مظاہرین نے کہا کہ جبری گمشدگی جیسے غیر انسانی عمل سے نہ صرف خاندان متاثر ہوتا ہے بلکہ پورا معاشرہ خوف اور بےیقینی کا شکار ہو جاتا ہے۔

اہل خانہ کا کہنا تھا کہ اگر زاہد پر کوئی الزام ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے، لیکن بغیر کسی قانونی جواز کے لاپتہ رکھنا آئینی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز