ٹرپولی(ہمگام نیوز) جنوبی لیبیا میں فضائیہ کی ایک چھاؤنی پر حملے میں کم از کم 141 افراد ہلاک ہوئے۔ لیبیا کے حکام نے آج ہفتے کے روز بتایا کہ فضائیہ کی یہ چھاؤنی خلیفہ ہفتر کے حامی دستوں قبضے میں تھی۔ ہفتر لیبیئن نیشنل آرمی ( ایل این اے) نامی ایک خود ساختہ عسکری گروپ کے سربراہ ہیں۔ ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق ایل این اےسے ہے۔ اس بیان کے مطابق یہ کارروائی جنرل ہفتر کے مخالف گروپ کی جانب سے گئی ہے۔ ایل این اے کا مرکز تبروک نامی شہر میں واقع ہے۔


