Homeخبریںلیویز کی بروقت کاروائی، تین افراد بازیاب

لیویز کی بروقت کاروائی، تین افراد بازیاب

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) لورالائی کے ڈیرہ غازی خان روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زورپر تین افرد کو اغواءکرلیا ۔لیویز فورس کی بروقت کارروائی پر تینوں افراد بازیاب تفصیلات کے مطابق منگل کے روز لورالائی، ڈیرہ غازی خان روڈ پر گذشتہ روزنامعلوم مسلح افراد نے تین افراد کو اغواءکرلیا گیا انتظامیہ نے بروقت اطلاع ملنے پر علاقے کی ناکہ بندی کردی جب اغواءکار ناکہ پر پہنچے تو انتظامیہ نے تینوں مغیوں کو با حفاظت بازیاب کرا دیا تاہم اس موقع پر فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوااور ایک اغوا ءکارکو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دوسرا اغواءکار فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق اغواءکاروں کی گاڑی کو بھی برآمد کرلیا گیا ۔

Exit mobile version