سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںمارگٹ چخوبی وڈھ سے گرفتار ٹیلی کام کمپنی کے 3 مزدوروں کو...

مارگٹ چخوبی وڈھ سے گرفتار ٹیلی کام کمپنی کے 3 مزدوروں کو رہا کردیا۔ بی ایل اے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ 26 جون 2021 کو مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے مارگٹ چخوبی وڈھ کے مقام سے ہمارے سرمچاروں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ٹیلی کام کمپنی کے تین مزدوروں (محمد یوسف سکنہ کوئٹہ، امانت علی سکنہ گجرات پنجاب، رحمت اللہ سکنہ قلعہ سیف اللہ) کو انسانی ہمدردی کے بنیاد پر رہا کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ ان مزدوروں کو ایک غیر آباد پہاڑی سلسلے پر موبائل ٹاور لگاتے ہوئے ہمارے سرمچاروں نے مشتبہ پاکر حراست میں لیا تھا جنہیں تنظیم نے کسی عالمی ادارے بشمول اقوام متحدہ یا ریڈ کراس کی ضمانت کے شرط پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا تھا، مگر ذکر کردہ کسی بھی ادارے نے رابطہ نہیں کیا۔ اس وجہ سے عالمی قوانین کا خیال رکھتے ہوئے انہیں بی ایل اے کے ایک عدالتی پراسیس سے گزارا گیا جہاں یہ نتیجہ سامنے آیا کہ مذکورہ افراد غیر دانستہ طور پر اس سازش کا حصہ بنے تھے۔ مگر چونکہ یہ واضح ہے کہ بارہا خبردار کرنے کے باوجود یہ لوگ مقبوضہ بلوچ سرزمین پر ایک استحصالی منصوبے میں شریک ہوئے تھے، اس کے باوجود تنظیم نے انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کرنے کو ترجیح دیا۔

بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا کہ چین اور پاکستان کی جانب سے مقبوضہ بلوچستان کے غیر آباد علاقوں میں ٹیلی کام نیٹورکنگ کا برائے راست تعلق ان علاقوں میں جاری دشمن فوج کی جارحیت سے ہے۔ لہذا مقبوضہ بلوچستان میں آپریٹ کرنے والے تمام ٹیلی کام کمپنیوں اور ان کیلئے کام کرنے والے ٹیکنیشنز ، کوآرڈنیٹرز ، مزدور اور بلخصوص انجینئرز جو چند مراعات کیلئے دشمن کے اس خونی کھیل میں حصہ دار بن جاتے ہیں، کو ایک مرتبہ پھر سختی سے تنبیہ کرتے ہیں کہ قابض پاکستان و چین کے بلوچ کش پالیسیوں میں سہولت کار کا کردار ادا نا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز