سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںمالک سمید بلوچ اور دانش بلوچ کی ناگہانی موت بلوچ طلبا کیلئے...

مالک سمید بلوچ اور دانش بلوچ کی ناگہانی موت بلوچ طلبا کیلئے نقصان ہے:بی ایس اے سی

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی صدر رشید کریم بلوچ، اوتهل زون کے صدر سہیم بلوچ، جنرل سیکرٹری عنایت صالح، قندیل بلوچ، الہی بخش بلوچ، اوتھل زون کے سینئر رہنما ثناء بلوچ نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں لسبیلہ یونیورسٹی اوتهل میں زیر تعلیم طالب علم اور بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے سینئیر کارکن سمید بلوچ اور اس کے بھائی خضدار یونیورسٹی کے زیر تعلیم طالب علم دانش بلوچ کی حادثاتی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس رنج و غم میں مرحوم کے خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں. اور انہوں نے کہا کہ موت تمام عالم انسان پر برحق اور ایک اٹل حقیقت ہے جسے جٹهلایا نہیں جا سکتا. تاہم اس نو عمر میں اور روشن افکار و خیالات کے مالک طالب علم کی ناگہانی موت بلوچ طلبا کیلئے نقصان ہے. جو ایک روشن مستقبل کی تعمیر کیلئے جدوجہد میں محو تهے. بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم پر انکے تمام جد و جہد و مثبت کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اوراس غم میں خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز