دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںماما قدیر و فرزانہ مجید کا واشنگٹن سے نیویارک تک لانگ مارچ...

ماما قدیر و فرزانہ مجید کا واشنگٹن سے نیویارک تک لانگ مارچ کی تیاری

واشنگٹن( ہمگام نیوز) لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کیلئے سرگرم انسانی حقوق کی تنظیم انٹر نیشنل وائس فار بلوچ میسنگ پرسن نے سوشل میڈیا میں اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ لانگ مارچ کے تیسرے حصے میں امریکی شہر واشنگٹن ڈی سی سے نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر تک لانگ مارچ کی تیاری کی جاری ہے واضح رہے کہ اس سے قبل وائس فار بلوچ مسنگ پرسن نے لاپتہ بلوچ فرزندوں کی بازیابی کےلئے کوئٹہ سے کراچی اور کراچی سے اسلام آباد تک ایک لانگ مارچ کی تھی بانک فرزانہ مجید نے کہا کہ اس تیسرے مرحلے کے لانگ مارچ کا مقصد بھی بلوچستان میں ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کو دنیا کے سامنے آشکارہ کرنا ہے.
یہ بھی پڑھیں

فیچرز