شنکیاری (ہمگام نیوز) مانسہرہ میں خواجہ سراﺅں پر اندھا دھند فائرنگ 5 خواجہ سرا گولیوں کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رات کو ہی ملزم کو گرفتار کرکے پستول برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق رات قریباً 10 بجے تھانہ سٹی مانسہرہ کو اطلاع ملی کہ کنگ عبداللہ ہسپتال میں 5 خواجہ سراوں کو ذخمی حالت میں لایا گیا ہے جنہیں فائرنگ کرکے ذخمی کیا گیا ہے۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس ہسپتال پہنچی جہاں مدعی مقدمہ محسن عرف مونہ نے موقف اختیار کیا کہ میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنے ڈیرے بائی پاس نزد پیما ہسپتال پہنچے تو مسمی سبطین جوکہ میرے کمرے میں پہلے سے موجود تھا نے با ارادہ قتل ہم پر فائرنگ شروع کر دی۔جسکی زد میں آکر میں اپنے دیگر 4 ساتھیوں کے ہمراہ جسم کے مختلف حصوں میں گولیاں لگنے سے ذخمی ہوئے۔
مدعی مقدمہ خواجہ سراء محسن عرف مونہ ولد غلام نبی سکنہ شیخ البانڈی ایبٹ آباد حال بائی پاس مانسہرہ کی مدعیت میں ملزم سبطین سکنہ بیدادی تھانہ شنکیاری کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مانسہرہ نے ایس ایچ او تھانہ سٹی کو ملزم کی فوری طور پر گرفتاری کے احکامات جاری کیئے۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ہدایات پر عملددآمد کو یقینی بناتے ہوئے نفری کے ہمراہ ملزم سبطین ولد فدا کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم سے پستول بھی رآمد کرلیا گیا ہے ۔
تاھم پولیس نے واقعہ رونما ہونے کی وجوہات نہیں بتائیں۔
پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
زخمی ہونے والے خواجہ سراﺅں میں محسن عرف مونہ سکنہ شیخ البانڈی ایبٹ آباد ، سمیر ولد افتخار سکنہ چکیاء روڈ مانسہرہ، بلال عرف کیف ولد لیاقت سکنہ لاہور حال چکیاء روڈ مانسہرہ ، بلال عرف نتاشا سکنہ کہووالی زیارت مانسہرہ، عظیم ولد نذیر سکنہ حال چکیاء روڈ مانسہرہ شامل ہیں۔