Homeخبریںمتحدہ عرب امارات نے پاکیستان کے کئی شہروں کو ممنوعہ وزٹ ویزا...

متحدہ عرب امارات نے پاکیستان کے کئی شہروں کو ممنوعہ وزٹ ویزا لسٹ شامل کردیا ہے

متحدہ عرب امارات نے پاکیستان کے کئی شہروں کو ممنوعہ وزٹ ویزا لسٹ شامل کردیا ہے

 

کراچی ( ھمگام نیوز) متحدہ عرب امارات نے ہفتے کے روز پاکستان کے کئی شہروں کو ممنوعہ وزٹ ویزا فہرست میں شامل کر دیا ہے ان شہروں کے پاکستانی شہری اب اماراتی وزٹ ویزے حاصل نہیں کرسکتے۔

پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن (پی او ای اے) کے ترجمان عدنان پراچہ نے بتایا کہ مجموعی شہروں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے حکام نے یہ قدم اس لیے اٹھایا ہے کیونکہ ملک بھر کے ٹریول ایجنٹسیاں روزگار کے بھیس میں شہریوں کو وزٹ ویزے حاصل کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ حکام نے ان لوگوں کو بھی ملک بدر کر دیا تھا۔

ابتدائی طور پر متحدہ عرب امارات کے امیگریشن حکام نے ممنوعہ وزٹ ویزا فہرست میں 12 پاکستانی شہروں کو شامل کیا، پھر اس فہرست کو بڑھا کر 22 کردیا گیا اور اب مزید دو شہر شامل کیے گئے ہیں۔

ذیل میں ان شہروں کی فہرست ہے جن کے رہائشیوں کو متحدہ عرب امارات کے وزٹ ویزے نہیں دیے جائیں گے۔

پنجاب: ڈیرہ غازی خان، خوشاب، مظفر گڑھ، سرگودھا، اٹک، قصور، شیخوپورہ، ساہیوال، چکوال

خیبر پختونخوا: ایبٹ آباد، ڈیرہ اسماعیل خان، کرم ایجنسی، باجوڑ ایجنسی، پاراچنار، مہمند ایجنسی، ہنگو، کوہاٹ

سندھ: لاڑکانہ، نواب شاہ، سکھر

بلوچستان: کوئٹہ

وفاقی علاقہ: سکردو (گلگت بلتستان)، ہنزہ (جی بی)، کوٹلی (آزاد جموں و کشمیر)

Exit mobile version