چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںمتحدہ عرب امارات کی حکومت نے نریندر مودی کو اعلی ترین سول...

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے نریندر مودی کو اعلی ترین سول اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ

ابوظہبی (ہمگام نیوز) ہمگام کے مانیٹرنگ نیوزڈیسک رپورٹ کے مطابق انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات کے اعلی ترین سول اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا یے ۔ بھارتی وزیراعظم اگلے ہفتے خلیجی ممالک کے دورے کے سلسلے میں ابوظہبی پہنچیں گے، بعد ازاں بحرین کا دورہ بھی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل ان کیلئے اہم اعلان کیا ہے۔
ایک ایسا موقع جب بھارت اور پاکستان کے مابین برطانوی سامراج کی تخلیق کردہ نام نہاد ناکام ‘دوقومی نظریہ ‘ کے مزہبی بنیادوں پر کشمیر میں قبضہ کرنے کی کشمکش اور تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے،ایسے وقت میں دنیا میں کسی اسلامی ملک متحدہ عرب امارات کی طرف سے بھارتی اقدامات کی مذمت کرنے کی بجائے بظاہر اس کی حوصلہ افزائی اور مکمل حمایت کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ جو کہ ان کی سیاسی و سفارتی حوالے سے ایک اہم کامیابی شمار ہوتی ہے۔ واضع رہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اگلے ہفتے متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

نریندر مودی متحدہ عرب امارات کے علاوہ بحرین کا دورہ بھی کرے گا۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیلئے اعلی ترین اعزاز کا اعلان کیا ہے۔ اماراتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ابوظہبی کی آمد پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات کے اعلی ترین سول اعزاز سے نوازا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز