(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا کہ عثمان کاکڑ کی موت کوئی حادثہ نہیں انہیں جو ہٹ لسٹ دی گئی تھی اس میں عثمان کاکڑ کا نام بھی شامل تھا.
سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے کہا کہ ہٹ لسٹ میں ڈاکٹر عالم محسود اور افراسیاب خٹک کا بھی نام شامل تھا اگر عثمان کاکڑ کے قتل کی تفتیش بین القوامی تفتیشی ادارے کریں تو میں ان کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار ہوں
احسان اللہ احسان نے مزید کہا ہے کہ میں نے سات ماہ قبل اپنے اور عثمان کاکڑ کے مشترکہ صحافی دوست کے ذریعے اطلاع بجھوائی تھی کہ عثمان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔


