پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںمحسن داوڑ اور علی وزیر پر فائرنگ، تاہم دونوں حملے میں محفوظ...

محسن داوڑ اور علی وزیر پر فائرنگ، تاہم دونوں حملے میں محفوظ رہے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قلعہ سیف اللہ سے واپسی پر محسن داوڑ اور علی وزیر پر فائرنگ کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق قلعہ سیف اللہ سے واپسی کے دوران محسن داوڑ اور علی وزیر کے قافلے پر مسلح افراد کی جانب  فائرنگ کیا گیا تاہم دونوں حملے میں محفوظ رہے۔ پی ٹی اہم کے کارکنان نے گاڈی پر لگے گولیوں کے نشانات کے تصاویر  جاری کردی ہیں جبکہ ایک وڈیو بھی پی ٹی ایم کے ارکان کی جانب سے سوشل میڈہا پر شائع کیا گیا ہے جہاں آرمی اور پی ٹی ایم کے ارکان کے درمیان تلخ کلامی سنی اور دیکھی جا سکتی ہے جہاں آرمی اہلکار پی ٹی ایم کے کارکنان کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

پی ٹی ایم کے کارکنان کے مطابق اس حملے کے پیچھے آئی ایس آئی کے ایک کرنل حکم کا ہاتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز