چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںمحمد امین کو بازیاب کیا جائے :لواحقین کی اپیل

محمد امین کو بازیاب کیا جائے :لواحقین کی اپیل

گوادر (ہمگام نیوز) جبری طور پر اغوا محمد امین کے لواحقین نے اپنے پیارے کی بازیابی کیلئے بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے.

تفصیلات کے مطابق محمد امین ولد شیر محمد سکنہ پیدراک کیچ کے لواحقین نے ملکی اور عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے پیارے کی بحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں.

واضح رہے، محمد امین 24 نومبر 2018 کو پسنی گوادر کے زیرو پوائنٹ سے قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغوا ہوا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں.

بلوچستان میں کئی سالوں سے لاپتہ افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے سراپا احتجاج ہیں، لیکن ان کا کوئی پرسان حال نہیں. اور نا ہی بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں نے اس ضمن میں کوئی پیش رفت کی ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز