شنبه, سپتمبر 21, 2024
Homeخبریںمحکمہ صحت ڈاکٹروں کو تنگ کرنا بند کرے اور ہمارے صبر کا...

محکمہ صحت ڈاکٹروں کو تنگ کرنا بند کرے اور ہمارے صبر کا امتحان نہ لے:بلوچ ڈاکٹرز فورم

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں آے روز غیر ضروری تبادلوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ٹرانسفر کسی صورت قبول نہیں. اس طرح کے اقدامات کر کے محکمہ صحت اپنی نااہلی چھپانے کی کوشش کر رہی اور ہم بخوبی واقف ھیں کہ اس کے پیچھے کون کارفرما ہے اس مخصوص ٹولے نے جو اپنے مالی اور ذاتی مفادات کے لیے ایک اچھے خاصے محکمے کو جگ ہسسائی کا سامان بنا رکھا ہے BDF محکمہ صحت ذاتی اور مالی مفاد کے لئےیرغمال بنانا کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا .
ترجمان نے کہا اس سے پہلے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں کو بلاجواز شوکاز جاری کیا گیا ڈاکٹروں کو ڈی ریل کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے.محکمہ سوسائٹی میں ڈاکٹرز کے حوالے سے خراب تاثر کو ابھار رہا ہے جو کہ انتہای قابل نفرت اقدام ہے اور ایسے اقدامات کو روکنے کے بجائے مسلسل اس میں تیزی لارہا ہے. حال ہی میں ڈاکٹر مسرور بلوچ پلاسٹک سرجن کا ٹرانسفر بی یچ یو میں کرنا سمجھ سے بالاتر ہے. بلوچستان میں اس وقت صرف تین پلاسٹک سرجن موجود ہیں ج بی یچ یو میں پلاسٹک سرجن کا کیا کام اسی طرح ایک انتہائ لایق اور غریب پرور کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر عصا بلوچ ٹرانسفر سمجھ سے بالاتر ہے اس طرح کے یکرفہ اقدامات سے محکمے کی متصبانہ سوچ کی عکاسی ہو رہی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ GDA ہسپتال گوادر کا محکمہ صحت بلوچستان سے کوئ تعلق ہی نہیں ھے GDA ایک خود مختار ادارہ ہے اور اس کا اپنا الگ بجٹ ہے اس لیے محکمہ صحت بلوچستان بیگانی شادی میں عبداﷲ نہ بنے۔ اگر ہم محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیں تو ہسپتالوں میں سہولیات کی فقدان سے لوگ مر رہے ہیں۔ ڈاکٹرز درپدر کی ٹوکر کھا رہے پروموشن کیسز رک گئے ھیں لیکن محکمہ اخباری بیانات اور سوشل میڈیا میں آسمان کو چھونے کی بات کرکے سورج کو انگلی سے چپھانے کی ناکام کوشش میں لگا ہوا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ا جبتک ہسپتالوں میں غریب عوام کے لئے سہولیات کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا جائے گا تب تک ڈاکٹروں کے تبادلے قبول نہیں اور حکام اپنے اس فیصلے پر نظرثانی کریں .ورنہ ہمارے سخت ردعمل کے لئے تیار رہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز