دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںمرحوم ڈاکٹر رسول بخش رئیسانی کی تعلیمی کرداروجہد بلوچ طلبا کیلئے مشعل...

مرحوم ڈاکٹر رسول بخش رئیسانی کی تعلیمی کرداروجہد بلوچ طلبا کیلئے مشعل راہ ہیں،:بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) ڈاکٹر رسول بخش رئیسانی کی علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں. بلوچستان آج ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گیا. ان کو خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے جلد ریفرینس کا انعقاد کیا جائے گا. مرکزی چیئرمین بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی رشید کریم بلوچ
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی چیئرمین رشید کریم بلوچ نے ڈاکٹر رسول بخش رئیسانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج بلوچستان ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گیا ہے. مرحوم کی تعلیمی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائے گ. مرحوم نے اپنے دور میں بلوچستان کے تعلیمی اداروں کو فعال کرنے میں اہم کردار ادا کیا. ڈاکٹر صاحب بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور خضدار یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے رجسٹرار بھی رہ چکے ہیں. مرحوم کی تعلیمی کردار اور جد و جہد ہمارے لئے مشعل راہ ہیں. اس کے علاوہ مرحوم پروفیسر ایک نہایت خوشگوار اور مثبت سوچ رکھنے والے معلم تھے. آج بھی ان کے اسٹوڈنٹس اور دوست اپنے محفلوں میں مرحوم کی مثالیں دیتے ہیں. پروفیسر صاحب کمی آج ہم سمت پورے بلوچستان کو محسوس ہورہی ہیں.
چیئرمین بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے کہا کہ مرحوم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک ریفرینس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ان کے ساتھی ان کی زندگی اور علمی خدمات پر روشنی ڈالیں گے. ریفریس کی جگہ اور تاریخ کا اعلان جلد بذریعہ میڈیا کیا جائے گا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز