مردان (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق پاکستانی فورسز کے اہلکار کی تھانہ شیخ ملتون کے علاقے محبت آباد میں گیارہ سالہ بچی کے ساتھ ایف سی اہلکار کی جنسی زیادتی کی کوشش بچی نے شور مچار کر اپنی جان بچائی۔
گیارہ سالہ مسماۃ م اپنے ماموں کے گھر جارہی تھی کہ مردان سینٹر جیل کی سیکورٹی پر مامور ایف سی اہلکار نے اسے پکڑ کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جس پر بچی نے شور مچایا۔ بچی کے شور مچانے پر اہل محلہ نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو دھر کر پولیس کے حوالے کردیا۔
ملزم کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے بتایا جاتا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کردی۔