پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںمری قبیلے کے دو گروہوں میں تصادم سے زخمی ہونے والوں میں...

مری قبیلے کے دو گروہوں میں تصادم سے زخمی ہونے والوں میں سے ایک جانبحق

کوہلو(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوہلو کے علاقے ماوند میں چند روز قبل سومرانی اور سالارانی قبیلے میں ایک راستےکی وجہ سے تنازعہ کھڑا ہوا۔ یہ راستہ سالارانی قبیلے سے تعلق رکھنے والے واژداد کے زمینوں سے ہوتے ہوئے سومرانی کے فصلوں تک پہنچ جاتی ہے، اس راستے کی وجہ واژداد کے فصلوں کو نقصان پہنچ رہا تھا تو واژداد نے راستہ روکنے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے تنازعہ پیدا ہوا۔

سومرانی نے 8 اپریل 2019 کو واژداد کے گھر پر حملہ کیا جس کی نتیجے میں واژداد کے چار بیٹے سمیت چھ افراد زخمی ہوئے تھے۔زخمیوں میں نبی گل مری شدید زخمی ہوئے تھے جسکو ملتان ریفرر کر دیاگیا تھا ۔ کل نبی گل مری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز