دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںمستونگ،گیس پریشر کی کمی کیخلاف شہریوں کا احتجاج ،شاہراہ بلاک

مستونگ،گیس پریشر کی کمی کیخلاف شہریوں کا احتجاج ،شاہراہ بلاک

مستونگ ( ہمگام نیوز ) شدید سردی میں گیس پریشر کی کمی کے خلاف ملحقہ علاقوں کے گئیں متاثرین نے احتجاجا قومی شاہراہ کونواب ہوٹل کے مقام پر بلاک کر دی ۔ روڈ بلاکنگ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی، مسافروں کو سخت
سردی اور بارش میں مشکلات کا سامنا مستونگ کے دہی علاقوں پڑنگ آباد سنگر تیری سورگز سمیت مختلف علاقوں میں گیسں کی پریشر کی کمی کے خلاف ملحقہ علاقوں کے گیسں متاثرین نے قومی شاہراہ پر نواب ہوٹل کے مقام پر سخت
سردی میں روڈ پر دہرنا دے کر بلاک کیا دہر نے اور روڈ بلاک سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی اور سخت سردی میں مسافروں خصوصا نچوں اور خواتین کو سخت مشکلات کا سامنا۔
مظاہرین نے کہاکہ ہمارے ملحقہ مختلف علاقوں میں عرصہ دراز سے گیسں کا پریشر نہیں اور گیسں ہی غائب ہے سخت سردی میں ملحقہ علاقوں کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
مظاہرین مطالبہ کر رہے ہیں ان کے علاقوں میں گیسں پریشر کو بحال کر کے گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز