سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںمستونگ:سراج رئیسانی کے انتخابی قافلے پر خودکش حملہ سراج رئیسانی ہلاک ہو...

مستونگ:سراج رئیسانی کے انتخابی قافلے پر خودکش حملہ سراج رئیسانی ہلاک ہو گئے

مستونگ (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور 35 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ( باپ) پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں باپ پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی کی انتخابی مہم کے دوران دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 35 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر نے واقعے میں 5 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ انتخابی امیدوار سراج رئیسانی بھی شدید زخمی ہو کر ہلاک ہوگئے ۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز