مستونگ۔تعلیم عام کرنے کی حکومتی دعوے دہرے کے دہرے رہ گئے
مستونگ(ہمگام نیوز) ضلع مستونگ میں تعلیمی اداروں کی حالت زار انتہائی ناگفتہ بہ ہیں۔اکثر مقامات پر اسکولز کے بلڈنگز خستہ حال ہوچکے ہیں ،اگر تعلیم کو عام کرنا ہے تو کم از کم تعلیمی اداروں کے بلڈنگز کی مرمت و بحالی کاکام بہتر کیاجائے۔جب سکول کی بلڈنگ خستہ حال اور تباہ ہو تو کون اپنے بچے ایسے سکول میں داخل کریگا۔مستونگ سٹی میں ساراوان ٹاون کلی پدہ کے ایک خستہ حال پرائمری سکول ہیں جس میں 30 سے زاہد بچے زیر تعلیم ہیں جس کا اندرونی بیرونی دیواروں میں دراڑ ے پڑ گئی ہیں جو کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔


