یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںمستونگ اور قلات میں قابض فورسز کی فوج کشی چوتھے روز...

مستونگ اور قلات میں قابض فورسز کی فوج کشی چوتھے روز جاری، جھڑپوں کی اطلاعات

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے دو مختلف علاقوں قلات اور مستونگ میں آج چوتھے روز بھی قابض پاکستانی فوج کی فوج کشی و آپریشن جاری ہے ۔اس دوران مسلح افراد اور فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستان فوج کے سینکڑوں اہلکار پیدل اور گاڑیوں میں قلات کے علاقے کوہک میں مسلسل پیش قدمی کررہے ہیں جبکہ انہیں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی کمک حاصل ہے اس دوران مختلف مقامات پر ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی جارہی ہے۔

اسی طرح مستونگ کے علاقے اسپلنجی، مرو اور کابو میں بھی فورسزآپریشن میں مصروف ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز