مستونگ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ مستونگ لکپاس کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے سے میاں ،حاملہ بیوی سمیت قتل ۔
بتایا جارہاہے کہ پنجگور چتکان کے رہائشی شعیب ولد استاد انور سکنہ چتکان اپنی اہلیہ جوکہ حاملہ تھیں کو انکی ڈیلیوری کی سلسلے اور علاج کیلے شال لے جارہے تھے کہ راستے میں لک کے مقامی ہوٹل پر کھانا کھانے رکے ،جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ہوٹل میں گھس کر ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ ھلاک ہوگئے ،ا نھیں قتل کرنے کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے ۔
تاہم میاں سمیت حاملہ بیوی کو قتل کرنے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔
مقامی بزرگ لوگوں کا کہنا ہے کہ بلوچی رویات میں نہتے خصوصا خواتین پر ہتھیار نہیں اٹھائے جاتے، مگر یہاں اس طرح کا حملہ وہ بھی حاملہ خاتون پر افسوس ناک عمل اور بلوچی روایات کے خلاف ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ قاتلوں کا تعلق یقینا خفیہ قابض ریاستی کارندوں یا انکے مقامی آلہ کاروں سے ہوسکتا ہے اور یہ ان کی کارستانی ہی معلوم ہوتا ہے۔ خاندانی بلوچ کبھی بھی اس طرح کی نیچ حرکت نہیں کرسکتے ہیں ۔


