مستونگ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں مزدا اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ مستونگ بدرنگ چیک پوسٹ کے قریب پیس آیا۔ جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کا تعلق پشین سے بتایا جارہا ہے، جن کو طبی امداد کیلئے نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


