مستونگ(ہمگام نیوز) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مستونگ سے ایک مسخ شدہ لاش برآمد ہوا ہے۔ہمگام زرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے بارگ ٹاپ سے تین دن پرانی ایک مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش کی شناخت دشت کی مقامی مسجد کے پیش امام مولوی غلام مصطفی ولد محمد حنیف کے نام سے ہوئی ہے۔مقامی انتظامیہ نے ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا۔