مستونگ (ہمگام نیوز ) مستونگ سے ایک شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے جو مکمل ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گیا ہے
۔تفصیلات کے مطابق مستونگ کے نواحی علاقے لاکا سے ایک شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے ۔جس کی شناخت لیویز سپاہی اکبر شاہ ولد عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے جو درینگڑہ کے رہائشی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق سپاہی اکبر 35 دن سے لاپتہ تھے، جو کہ اب اس کی لاش مستونگ کے علاقے لاکا سے برآمد ہوئی ہے۔