چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںمستونگ: قابض پاکستانی سی ٹی ڈی فورس اور مسلح افراد کے درمیان...

مستونگ: قابض پاکستانی سی ٹی ڈی فورس اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ، 4 افراد ہلاک

مستونگ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں قابض پاکستانی سی ٹی ڈی اور مسلح افراد کے درمیان ہونے والے جھڑپ میں 4 افراد ہلاک جبکہ قابض پاکستانی فوج کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت میں سی ٹی ڈی و احساس اداروں کے اہلکاروں اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

قابض پاکستانی فوج نے اپنی جارحیت جاری کرتے ہوے دشت و گردونواح کے علاقوں کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے، اور مذکورہ علاقوں سے فائرنگ و دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق 4 افراد کو ہلاک کردیا گیا ہے، جن کے ٹھکانے سے خود کش جیکٹیں، اسلحہ و دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

تاہم ابھی تک ہلاک ہونے والے مسلح افراد کی شناخت نہ ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز