مستونگ ( ہمگام) مستونگ کے شہر گنجہ ڈوری چمن ہوٹل کے قریب مسافر کوچ اور ایک ویگن میں تصادم ہوا جس کے نیتجے میں مسافر کوچ میں سوار 12 افراد زخمی ہوگئے تاہم زخمیوں کو مستونگ میں منتقل کر دیا گیا ـ واضح رہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جارہا تھا اور ویگن کوئٹہ سے مستونگ جا رہا تھا ـ