مستونگ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے نواحی علاقہ پڑنگ آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے میر خالد شاہوانی ولد میر انور خان شاہوانی موقع پر جاں بحق ہوئے۔
حملے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ لیویز فورس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے تحویل میں لیکر شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا۔ تاہم قتل کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہ ہوسکے۔


