چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںمستونگ میں تعمیراتی منصوبے پر حملہ، دو مزدور ہلاک

مستونگ میں تعمیراتی منصوبے پر حملہ، دو مزدور ہلاک

مستونگ  (ہمگام نیوز)مستونگ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں سڑک کے تعمیراتی منصوبے پر کام کرنے والے دو مزدور ہلاک ہوگئے ہیں۔مستونگ انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ضلع دشت کے علاقے اسپلنجی میں پیش آیا۔ذرائع نے بتایا کہ اس علاقے میں سڑک کے ایک منصوبے پر کام ہو رہا ہے جہاں مسلح افراد نے وہاں پر منصوبے میں استعمال ہونے والی مشینوں کی چوکیداری پر فائض مزدوروں پر حملہ کیا۔دونوں مزدوروں کی لاشوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہلاک کیے جانے والے مزدوروں کا تعلق کوئٹہ کے علاقے سریاب سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز