سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںمستونگ میں مزدہ اور پک کے درمیان خوفناک تصادم

مستونگ میں مزدہ اور پک کے درمیان خوفناک تصادم

مستونگ ( ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ایرانی ساختہ پک اپ اور مزدہ ٹرک کےدرمیان خطرناک تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مستونگ کوئٹہ تفتان کے قومی شاہراہ کانک کراس کے مقام پر ایرانی ساختہ پک اپ اور مزدہ ٹرک میں تصادم کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، آگ کے شعلے آسمان کو بلند ہورہے ہیں۔
ذرائع نےبتایا کہ ایرانی ساختہ پک اپ گاڑی ایرانی پٹرول سے لوڈ تھی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ گاڑیوں میں آگ لگنے سے تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ آگ بجھانے کے لیے فائربرگیڈ طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز