کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) مستونگ میں نامعلوم افراد کی کسٹم کی گاڑی پر فائرنگ دو اہلکا رجاں بحق ایک سابقہ اہلکار زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی رات کو مستونگ کے علاقے شمس آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کسٹم کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے 2اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ سے کسٹم کا ایک سابقہ اہلکار زخمی ہوگیا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیویز نے جاں بحق ہونے والوں اور زخمی ہونے والے کسٹم اہلکاروں کو فوری طورپر سول ہسپتال مستونگ پہنچا دیا ہے ۔


