Homeخبریںمستونگ :پاکستانی ترانہ پڑھنے سے انکار ایف سی کا طلباء پر تشدد

مستونگ :پاکستانی ترانہ پڑھنے سے انکار ایف سی کا طلباء پر تشدد

مستونگ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج صبح گورنمنٹ پائیلٹ سیکنڈری سکول مستونگ میں سکول ہیڈ ماسٹر کی ملی بھگت سے ایف سی نے سکول پر دھاوا بول کر تمام کلاس کے طلباء کو باہر نکال کر سکول کے سامنے والے فٹ بال گراؤنڈ میں جمع کرکے پاکستانی ترانہ پڑھنے کو کہا انکار کرنے والے طلباء کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں پانچ طالب علم شدید زخمی ہوئے۔ جنہیں سکول ہیڈ ماسٹر نےاسپتال بھجوانے سے انکارکردیا۔ ازاں بعد ایف سی اہلکاروں نے پاکستانی جھنڈا اسکول پر لگانے اور نعرہ تکبیر اللہ اکبر کا نعرہ بلند کرنے کے ساتھ بلوچ سرمچار مردہ باد، آزاد بلوچستان مردہ باد، پاکستان زندہ باد کے آدھے گھنٹے تک نعرہ لگاتے رہے۔ نعرے بازی کے بعد تمام کلاس کے حاضری رجسٹر چیک کئے۔ جس جس طالبعلم کے نام کے ساتھ بلوچ لکھا ہوا تھا۔ انہیں لائن میں کھڑا کر کے ایک بار پھر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس سے متعدد طلباء زخمی ہوئے۔ اور رجسٹروں سے بلوچ لفظ کاٹ دیا۔ تین گھنٹوں تک ایف سی کا طلباء کو زدوکوب کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ جب ایف سی اہلکار چلے گئے تو مستونگ کے عوامی حلقوں نے ہیڈ ماسٹر سے زخمی طالبعلموں کو اسپتال نہ بھجوانے کی وجہ پوچھا اور ایف سی کے ساتھ ان کی ملی بھگت کے بارے میں استفسار کیا تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے حکام بالا کی جانب سے حکم دیا گیا تھا۔

Exit mobile version