چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںمستونگ : کردگاب سے قابض پاکستان آرمی کے ہاتھوں 4بلوچ فٹبالر اغواء

مستونگ : کردگاب سے قابض پاکستان آرمی کے ہاتھوں 4بلوچ فٹبالر اغواء

مستونگ ( ہمگام نیوز)کردگاب کلی سرگڑھ سے فٹبال میچ کے دوران قابض پاکستان فورسز کے ہاتھوں چار بلوچ فٹبالر اغواء ، تفصیلات کے مطابق آج کردگاب کے کلی سرگڑھ میں جب بلوچ نوجوان فٹ بال کھیل رہے تو قابض پاکستان کی ایف سی نے مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ موسیٰ مینگل کے ہمراہ پورے گراؤنڈ کو گھیراؤ کرکے ایک گھنٹے تک وہاں تمام لوگوں کو یرغمال بنائے رکھا اور بعد میں چار بلوچ فٹبالر شعیب سرپرہ ولد میر غلام ربانی ، ابوبکر ولد محمد بخش سرپرہ، مشتاق ولد ٹکری سیف اللہ سرپرہ اور غلام رسول ولد مولا بخش سرپرہ اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ، واضح رہے کہ ابوبکر حسرت ایک گلوکار بھی ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز