یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںمستونگ ہسپتال میں ادویات نا پید،مریض رل گئے

مستونگ ہسپتال میں ادویات نا پید،مریض رل گئے

مستونگ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مستونگ کے سب سے بڑے مراکز صحت شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال میں ادویات ناپید ہیں سکریٹری صحت کی جانب سے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہسپتال کو ادویات کی خریداری سے روک دیا گیا ہے جس کی باعث مستونگ کا واحد سہولیات سے آراستہ ہسپتال کے بند ہونے کا اندیشہ ہے ذرائع کے مطابق فنڈز کو روکھنے کے سبب ایکسریفلم،آلات جراحی، ادویات انجکشن کی ہسپتال میں قلت پیدا ہوگئی ہے،مریض کوئٹہ کے ہسپتالوں میں جانے پر مجبور ہیں حکومت کی جانب سے غریب مریضوں کو علا ج معالجہ کی سہولیات مفت فراہم کرنے کی واضح ہدایات ہیں مگر چند سیاسی شخصیات کے ایماء پر ہسپتال کو دی جانے والی فنڈز کو روکھنا غریبوں سے علاج معالجہ کی سہولیات کو روکنا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ سیکرٹری صحت کے اس فیصلے سے غریبوں کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے پہلے سے موجود نظام میں بہتری کے بجائے خرابیاں پیدا کی جارہی ہیں ادویات کی قلت کے باعث عوام میڈیکل اسٹور سے دوائیاں خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں عوامی نمائندوں اور حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے ضلع کا واحد فنگشنل ہسپتال شدید مسائل کا شکار ہورہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان فوری طور ایکشن لیکر ہسپتال میں ادویات کی فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنائیں جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز