کوہلو ( ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاعات کے مطابق آج مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کوہلو تحصیل کاہان کے درمیانی علاقہ مخماڑ ٹلینگوخ میں سہہ پہر کے وقت مسلح افراد نے راکٹوں کی مدد سے حملہ کرکے قابض پاکستانی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق آج نامعلوم مسلح افراد نے قابض پاکستانی فوج کی ضلع کوہلو اور کاہان کے درمیانی علاقے میں واقع مخماڑ ٹلینگوخ فوجی چھاونی پر راکٹوں کی مدد سے حملہ کیا جس سے قابض پاکستانی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
تاہم ابھی تک اس حملے کے حوالے سے کسی بھی تنظیم کی جانب سے قبولیتی بیان جاری نہیں کیا گیاہے لیکن عموماً ان علاقوں میں اس طرح کی کاروائیاں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔