شنبه, مې 17, 2025
Homeخبریںمشکے، قابض پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو لاپتہ کردیا

مشکے، قابض پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو لاپتہ کردیا

مشکے (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے مقبوضہ بلوچستان کے شہر آواران کے علاقہ مشکے سے ایک نوجوان کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔ مذکورہ نوجوانوں کی شناخت شاہنواز ولد برفی کے نام سے ہوئی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شاہنواز کو اُس وقت اغوا کیا گیا جب شاہنواز کو ان کے والد اور دیگر افراد سمیت کیمپ میں طلب کیا تھا۔ بعد ازاں دیگر تمام افراد کو چھوڑ دیا گیا، تاہم شاہنواز کو حراست میں لے لیا گیا، جس کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

خیال رہے کہ قابض پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی کے عمل کافی تیزی اور شدت لائی ہے۔ بلوچستان کے متعدد علاقوں سے جبری گمشدگی کے اطلاعات موصول ہوتے آرہے ہیں جو کہ انتہائی تشویشناک صورتحال کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز