آواران (ہمگام نیوز )مشکے سے پاکستانی فورسز نے ایک بلوچ فرزند کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔
اطلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی فورسز نے مشکے کے علاقے گجر سے ایک شخص کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔ جن کی شناخت صادق عمر ولد مولوی محمد کے نام سے ہوئی ہے جو مشکے کے علاقے گجر کا رہائشی ہیں ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق صادق عمر گمشدگی سے ایک روز قبل رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے تھے۔ روز نکاح فورسز نے انہیں گھر سے گرفتار کر کے اپنے ہمراہ لے گئے تھے البتہ بعد میں انہیں رہا کردیا گیا لیکن کل بروز پیر دوبارہ انہیں حراست میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے جبکہ صادق عمر ایک طالبعلم ہے۔