دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںمشکے میں آرمی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،...

مشکے میں آرمی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وادی مشکے گجر میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملہ کر کے متعدد اہلکار ہلاک کئے۔   انہوں نے کہا کے بارہ دسمبر بروز پیر سرمچاروں نے آواران کے علاقے وادی مشکے کے مین بازار گجر میں قائم پاکستانی فوج کے کیمپ پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں کیمپ کے حفاظتی مورچے پر متعدد گولے داغے جس سے وہ منہدم  ہوگیا۔ حملے میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک وزخمی ہوئے اور فوج کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ ترجمان نے کہا کہ مذکورہ فوجی کیمپ وادی مشکے گجر کالج کے عمارت پر دو ہزار سترہ میں پاکستانی فوج نے قبضہ کر کے قائم کیا۔  اسی طرح مقبوضہ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی پاکستانی فوج تعلیمی اداروں   کے عمارتوں پر قبضہ کر کے اپنے فوجی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک پاکستانی فوج پر حملے جاری رہیں  گے .

یہ بھی پڑھیں

فیچرز