Homeخبریںمشکے: پاکستانی فوج  بلوچستان میں منشیات پھیلا رہی ہے اور بلوچوں کی...

مشکے: پاکستانی فوج  بلوچستان میں منشیات پھیلا رہی ہے اور بلوچوں کی نسل کشی کر رہی ہے-بی این ایم

 

مشکے ( ہمگـام نیوز) دنیا کے قوانین کے مطابق منشیات کے پھیلاؤ کی روک تھام ہونی چاہیے لیکن یہاں بلوچستان میں پاکستانی ریاست پاکستانی فوج کی سربراہی میں منشیات پھیلا رہی ہے ، بلوچ قوم کی نسل کشی کر رہی ہے اور سماج کو تباہ کر رہی ہے۔

یہ بات 26 جون کو منشیات اور اس کی اسمنگلنگ کے خلاف عالمی دن اور تشدد سے متاثرہ افراد کی حمایت کے عالمی دن کے موقع پر بی این ایم مشکے ھنکین کی طرف سے بلائے گئے پروگرام میں کیے گئے۔


اس حوالے سے منعقد کیے گئے پروگرام میں بی این ایم کے مرکزی کمیٹی کے سابق رکن  قادر ایڈوکیٹ، بی این ایم مشکے ھنکین کے آرگنائزر کمبر بلوچ اور بی این ایم کے سینئر ممبر ڈاکٹر امبر  بلوچ نے خطاب کیا۔


انھوں  نے کہا کہ 26 جون کا دن پوری دنیا میں منشیات کے خلاف منایا جاتا ہے تاکہ منشیات کی روک تھام ہوسکے۔منشیات کی روک تھام کے لیے یو این نے بھی ایک ادارہ قائم کیا ہے لیکن پاکستان بلوچستان میں بلوچ قوم پر مظالم ڈھانے کے ساتھ ساتھ منشیات بھی پھیلا رہا ہے کیونکہ بلوچستان ایک مقبوضہ خطہ ہے پاکستان یہی چاہتا ہے کہ بلوچ قوم شعور اور تعلیم سے محروم ہو۔ریاست چاہتی ہے کہ بلوچستان میں زیادہ سے زیادہ منشیات پھیلایا جائے۔


انھوں نے کہا کہ ھم اس وقت سماج سے منشیات کا خاتمہ کرسکتے ہیں کہ ہم ایک آزاد ریاست کا مالک ہوں جب ریاست ہماری اپنی نہیں تو ہم کچھ نہیں کرسکتے۔ہم ایک ایسی سرزمین کے مالک ہیں کہ جس پر پاکستان نے قبضہ کیا ہے۔ جب کوئی ملک کسی دوسرے ملک پر قبضہ کرتا ہے وہ اس لیے قبضہ نہیں  کرتا کہ اسے ترقی دے یا تعلیم کی سہولیات دے بلکہ وہ اس سرزمین کے وسائل ہتھیانے آتا ہے۔وہ محکوم قوم کی نسل کشی اور اس کی ثقافت کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ریاست سب سے پہلے اسے تعلیم سے محروم کرتی ہے جب تعلیم کے دروازے بند ہوں پھر منشیات عام کرتی ہے۔

پروگرام میں انھوں نے مزید کہا آج بلوچستان میں بلوچ قوم پر ریاست کا جبر اس قدر شدید اور تیز ہے کہ روزانہ یہاں سے نوجوان اٹھائے جاتے ہیں اور انھیں سالوں پاکستان کے ٹارچرسیلز میں اذیت دیا جاتا ہے۔ روزانہ بلوچ قوم کے گھر جلائے جا رہے ہیں۔ بلوچستان آج اپنے بچوں کے لیے جہنم بنا دیا گیا ہے اور روزانہ بلوچ جلائے جا رہے ہیں۔

Exit mobile version