مشکے (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز باپ سمیت دو بیٹوں کو جبری طور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا.
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن پاکستانی فورسز نے مشکے اوگار میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر عزیز ولد اللہ داد سکنہ اوگار مشکے اور اسکے دو بیٹوں کو جبری طور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا.
یاد رہے مشکے میں دو ہزار گیارہ کے زلزلے کے بعد پاکستانی فورسز نے امدادی کارروائیوں کے نام پر سارے علاقے میں اپنے کیمپوں کا جال پھیلا دیا تھا اور آئے روز مقامی آبادیوں پر فوجی جارحیت کرتے ہوئے ہزاروں بلوچ فرزندوں کو جبری طور پر اغوا کرتا رہا جس کی وجہ سے مقامی آبادی کے مجبور ہوکر اپنے آبائی علاقہ چھوڑ کر کراچی، حب چوکی اور دوسری شہروں میں جاکر سکونت پذیر ہو گئے.