مشہد ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز اتوار دو اکتوبر کو مشہد کی وکیل آباد جیل میں قید ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عملدرامد کرتے ہوئے اسے پھانسی دے دی گئی ـ
تفصیلات کے مطابق آج اتوار کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے عوض بیلرانی نامی بلوچ قیدی کو مشہد کی وکیل آباد جیل میں پھانسی دے دی گئی ـ
بتایا جاتا ہے کہ اس قیدی کو 2018 میں منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔
اطلاع موصول ہونے جانے تک ایران کے سرکاری میڈیا کی طرف سے اس قیدی کو پھانسی دینے کا اعلان نہیں کیا گیا۔