سه شنبه, فبروري 11, 2025
Homeخبریںمصر : مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ایک شخص کو ذبح...

مصر : مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ایک شخص کو ذبح کر دیا گیا

 

قاہرہ( ہمگام نیوز )مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق مصر کے گاؤں میں نماز جمعہ کے دوران مسجد کے اندر ایک شخص کو ذبح کر کے جان سے مار دیا گیا۔

 

الدقھلیہ گورنری میں میت سودان گاؤں کے لوگ اس وقت پریشان ہو گئے جب ایک مسجد میں ایک نمازی نے جمعہ کا خطبہ سنتے ہوئے دوسرے سے جھگڑا شروع کر دیا۔ اس کے بعد ان میں سے ایک نے چاقو نکالا اور ایک لڑنے والے شخص پر چاقو کے وار کر کے اسے قتل کر دیا گیا۔

 

قاتل جس کی شناخت صابر فرج کے نام سے کی گئی ہے کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کے گاؤں کے ایک نوجوان الشریبنی الخواجہ کے ساتھ کسی بات پر تنازع چل رہا تھا۔ فرج نے نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے مسجد میں موجودگی کا فائدہ اٹھایا اور الشریبنی پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔

 

الشربینی کو شدید زخمی حالت میں الکرنس کے جنرل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز