دوشنبه, جون 16, 2025
Homeخبریںمصر میں دو ٹرین حادثات میں دو افراد جاں بحق، 50 سے...

مصر میں دو ٹرین حادثات میں دو افراد جاں بحق، 50 سے زائد افراد زخمی

قاہرہ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق مصر میں دو ٹرین حادثات میں دوافراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوگئے ہیں ۔

عرب میڈیا کے مطابق پہلا حادثہ مصر کے شہر حلوان کی بستی کفر العلو میں پیش آیا۔ جہاں سامان بردار ٹرین مزدوروں کی دو بسوں سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں دو مزدور جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

دوسرا حادثہ شمالی شہر اسکندریہ کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز