دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںمضمون نگاری“ پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی ترجمان...

مضمون نگاری“ پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی ترجمان بی این ایم

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے مضمون نگا ری کے موضوع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل بابل لطیف بلوچ کی زیرنگرانی ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ اس میں دل جان بلوچ نے سہولت کار اور ڈاکٹر جلال بلوچ نے ٹیکنیکل آبزرور کا کردار ادا کیا۔

ترجمان نے کہا کہ منعقدہ پروگرام کا آغاز ڈپٹی سیکرٹری جنرل بابل لطیف بلوچ نے پروگرام کی اہمیت و افادیت اور مقاصد پہ روشنی ڈالتے ہوئے کیا۔ اس کے بعد دل جان بلوچ نے ورکشاپ کا باقاعدہ آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ میں پارٹی کے 17 ممبران نے شرکت کی۔ یہ ورکشاپ صبح نو بجے سے شام چار بجے تک جاری رہا۔اس میں موضوع کی اہمیت و افادیت، اصول، طریقہ کار اور معاشرے میں لکھاریوں کے کردارسمیت تمام پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ پروگرام چونکہ Participatory نوعیت کا تھا، لہذا پروگرام سہولت کار (دل جان بلوچ) نگران (استاد بابل لطیف بلوچ) اور ٹیکنیکل ابزرور (ڈاکٹر جلال بلوچ) سمیت پروگرام میں شامل شرکاء نے کھل کر اپنی آراء بیان کیں۔

پروگرام سہولت کار دل جان بلوچ نے اپنے تجربات، مشاہدات اور صلاحیتوں سے شرکاء کو مطمئن کیا۔ اس کے علاوہ استاد بابل لطیف بلوچ اور ڈاکٹر جلال بلوچ نے بھی اس دوران پروگرام کے تمام عنوانات پر اپنے مشاہدات اور تجربات کا تبادلہ کیا۔ وقت و حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے شرکاء نے امید ظاہر کی کہ ایسے پروگراموں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پارٹی عملی اقدامات اٹھائے گی کیونکہ Participatoryپروگراموں سے کارکنوں کا اعتماد بڑھتا ہے، جوکہ ان کی صلاحیتیوں میں مزید نکھار کا باعث بنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز