پیشن(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ ڈیسک رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز 27 مئی کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک میں نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جانبحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق اس شہری کی شناخت پیشن کے رہائشی “حمود رند بلوچ” کے نام سے ہوئی ہے۔
یاد رہے حالیہ دنوں میں مقبوضہ بلوچستان میں عدم تحفظ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال کے آغاز سے اب تک 31 بلوچ شہری نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں قتل کئے گئے ہیں اور 8 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔


