دزاپ/ زاہدان ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران روڈ حادثات میں 43 افراد جانبحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے ہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق ایک ایرانی پولیس افسر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران بلوچستان میں 23 روڈ حادثات میں 43 افراد جابحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں ـ تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر محفوظ و غیر معیاری سڑکوں اور دیگر مواصلاتی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے روڈ حادثات میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بلوچستان کی سڑکیں خاص کر دیہی اور پہاڑی علاقوں میں جو برساتی ریلوں کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی تھیں تا حال خستہ حالی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مختلف سڑکیں سفر کے لئے بہت خطرناک ہیں جن کی وجہ سے آئے روز جان لیوا حادثات رونما ہورہی ہیں جس سے لوگوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔